وزیراعظم آفس کی شہباز شریف کے بھارت سے مذاکرات کے بیان کی وضاحت


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم آفس نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کا غیر قانونی اقدام واپس لیے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں اور وزیراعظم نے العربیہ ٹی وی چینل کو انٹرویو میں یہی موقف واضح کیا ہے۔وزیراعظم آفس نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے العربیہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ وزیر اعظم نے مسلسل کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے دوطرفہ مسائل بالخصوص جموں و کشمیر کا بنیادی مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہیے تاہم وزیر اعظم نے بارہا ریکارڈ پر کہا ہے کہ بات چیت تب ہی ہوسکتی ہے جب بھارت 5 اگست 2019ء کے اپنے غیر قانونی اقدام کو واپس لے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت کے اس اقدام کو منسوخ کیے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے اور وزیراعظم نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ موقف بالکل واضح کیا ہے۔

Recent Posts

مراعات یافتہ طبقہ یوم مزدور منا کر محنت کشوں کیساتھ نام نہاد اظہار یکجہتی کرتا ہے، تحریک انصاف بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)یوم مزدور کے موقع پر مزدوروں اور محنت کش طبقے کو زبردست خراج تحسین…

5 mins ago

یوم مزدور سامراجی اور سرمایہ دارانہ نظام کیخلاف محنت کشوں کی فتح ہے، نیشنل پارٹی

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)یکم مئی دنیا کو شکاگو کے ان شہید مزدوروں کی یاد دلانے جنھوں نے…

12 mins ago

بیرون ملک تعلیم کے خواہشمند طلبا کیلئے مراکش حکومت کا بڑا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم خبر سامنے…

26 mins ago

ن لیگی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کا استحصال کیا، ریاض فتیانہ کا الزام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ ن…

38 mins ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے…

52 mins ago

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 4افراد جاں بحق

اٹک (قدرت روزنامہ)اٹک میں ڈھاک کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کوٹکرسے 4…

7 hours ago