پاکستان

عدالتیں حکم دیں تو عمران خان کو گرفتار کرلیں گے: رانا ثنااللہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری عدالتی حکم سے منسوب کردی۔جیو نیوز کے پروگرام’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو مبارک ہو کہ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ، فرح گوگی راج کا خاتمہ ہوا، خیبرپختونخوا میں سفید بزدار ہے میراخیال ہے ایک دو روز میں چلا جائےگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کیسز عدالتوں میں ہیں، عدالتیں گرفتاری کا حکم دیں تو گرفتاری ہوگی۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مگر چھوڑیں الیکشن میں آئیں، پی ٹی آئی کے 10سے 12 لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا وہ اسمبلی نہیں توڑناچاہتے، گورنر نے آئینی حق استعمال کرتے ہوئے اعتماد کے ووٹ لینا کا کہا، ہم بھرپور انداز سے الیکشن لڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن مہم شروع ہوگی تو سب کو پتا چل جائےگا کہ ن لیگ کا ووٹرسپورٹرمتحرک ہے۔

متعلقہ خبریں