دولہا دلہن کا شادی کے لباس میں پش اپس لگانے کا مقابلہ، دلچسپ ویڈیو بھی سامنے آگئی
لکھنئو (قدرت روزنامہ)ہر دولہا دلہن کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی میں کچھ منفرد ہونا چاہیے تاکہ لوگوں کو کئی عرصے تک ان کی شادی یاد رہے تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا پر شیئر کی گئی بھارتی جوڑے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر رکھا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دلہن کو لال عروسی لباس اور دولہے کو شیروانی اور قلے میں پش اپس لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ‘وِٹی ویڈنگ’ نامی پیج کی جانب سے شیئرکی گئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پزیرائی مِل رہی ہے۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایک بھارتی دلہن کے پش اپس لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔