افغانستان سے اسلحہ پاکستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

پشاور (قدرت روزنامہ) پاک افغان طورخم سرحد پرکسٹم حکام نے افغانستان سے آنے والی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا، ٹرک کے خفیہ خانوں سے 15 پستول، دو عدد ایم چار رائفلز اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرتے ہوئے افغان شہری بلال کو گرفتار کر لیا گیا . جیونیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز نے پاک افغان طورخم بارڈر پر ناکہ بندی کے دوران افغانستان سے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی .

کسٹمز حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اسلحہ پشاور میں مقیم افغان شہری کو پہنچایا جانا تھا . ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کے لیے استعمال ہوسکتا تھا . . .

متعلقہ خبریں