ایشوریا رائے بچن کو ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن کو مہاراشٹر کی حکومت کی جانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس جاری کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو مہاراشٹر حکومت کی جانب سے ناسک شہر کے قریب سنار ضلع میں موجود اپنی زمین کے پارسل کے لیے غیر زرعی (این اے) ٹیکس کی عدم ادائیگی پر نوٹس ملا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اداکارہ کی جانب سے مہاراشٹر حکّام کو بتایا گیا ہے کہ وہ اگلے دو دنوں میں ٹیکس کی ادائیگی کر دیں گی۔ایشوریہ رائے کو جاری کردہ نوٹس کے مطابق، انہیں ضلع سنار میں اپنی زمین کے پارسل کے لیے 21,960 بھارتی روپے ادا کرنے ہوں گے اور بقایا رقم این اے ٹیکس کی شکل میں ادا کرنی ہے۔
اداکارہ کو یہ رقم 10 دن کے اندر ادا کرنی ہے، بقایا رقم جوکہ این اے ٹیکس کی شکل میں ادا کرنی ہے وہ ایک سال کی مدت کے لیے ہے۔ایشوریہ کے علاوہ، 1ہزار 2 سو سے زائد نادہندگان کو نوٹس جاری کیے گئے، جن کے خلاف وصولی جاری مالی سال 2022-23 کے اختتام تک کی جائے گی جوکہ 31 مارچ کو ختم ہوگی۔