ثروت گیلانی کی جاوید اختر اور زویا اختر کیساتھ ملاقات


متحدہ عرب امارات(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی نے متحدہ عرب امارات میں بھارتی منظر نگار جاوید اختر اور ان کی بیٹی ہدایتکارہ زویا اختر کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ثروت گیلانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاوید اختر اور زویا اختر کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لیجنڈ جاوید اختر صاحب اور ان کی باصلاحیت فلمساز بیٹی زویا اختر سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں راؤ علی خان، گلوکار علی ظفر، ڈیزائنر فراز منّان کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Sarwat G (@sarwatg)


ثروت گیلانی کے شوہر، اداکار ڈاکٹر فہد مرزا نے اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’ماشاء اللّٰہ! آپ کو ہر روز وہ حیرت انگیز ہستی بننے کے لیے آگے بڑھتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے جوکہ آپ ہمیشہ سے ہی بننا چاہتی تھیں!‘
اداکارہ نے اپنے شوہر کے کمنٹ پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ کے ساتھ میں پوری دنیا فتح کرسکتی ہوں‘۔
ثروت گیلانی کی جانب سے شیئر کی گئی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔