عمران عباس نے انوشکا شرما کے ساتھ کام کا تجربہ بیان کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و خوب رو اداکار عمران عباس نے بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق بات کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عمران عباس نے گزشتہ روز سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں ان کے پروستاروں نے ان کے کام سے لے کر سیاست تک مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے۔
ایک پرستار نے ان سے سوال کیا کہ بالی ووڈ کی اداکارہ انوشکا شرما کے ساتھ کام کا تجربہ کیسا رہا؟جس کا جواب دیتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ ’انوشکا ایک بہترین پرفارمر ہیں‘

یاد رہے کہ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں اداکار عمران عباس نے ڈاکٹر فیصل کا کردار ادا کرتے ہوئے اداکارہ انوشکا شرما کے برعکس بطور کیمیو کام کیا تھا ، ان کے علاوہ اس فلم پاکستانی سپپر اسٹار فواد خان نے بھی ڈی جے علی کے کردار میں کیمیو کرتے نظر آئے تھے۔