حکومت مخالف تحریک۔۔پی ڈی ایم آج کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت مخالف سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ آج شہر قائد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔ پی ڈی ایم آج کراچی کے باغ جناح میں جلسہ کرے گی جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں،جلسہ گاہ میں سیاسی قائدین کے لئے 25 فٹ اونچا اور 75 فٹ چوڑا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکاء کے لئے ہزاروں کرسیاں بھی لگا دی گئیں۔پی ڈی ایم کا جلسہ شام 4 بجے شروع ہو گا جس سے مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور پروفیسر ساجد میر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما خطاب کریں گے۔

جلسے کی سکیورٹی کا انتظام جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رضاکاروں کے سپرد کیا جا رہا ہے جس کے لیے 10 ہزار رضا کار تیار ہیں جو جلسہ گاہ کے اندرونی اور داخلی راستوں پر مامور کیئے جا رہے ہیں۔جلسہ گاہ میں بڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے جہاں کم از کم 500 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، پنڈال اور اسٹیج کو مختلف سیاسی پارٹی کے جھنڈوں سے سجا دیا گیا ہے۔پارٹی قیادت کیلئے اسٹیج کے عقب میں وی وی آئی پی راستہ تیار کیا گیا ہے، قائدین کو گاڑی میں اسٹیج تک آنے کی سہولت دی گئی ہے۔جلسے کی کوریج کے لئے میڈیا کے لیے بھی الگ اسٹیج تیار کئے گئے ہیں،

میڈیا نمائندے اور ان کی گاڑیاں بھی مخصوص راستے سے جلسہ گاہ میں داخل ہو سکیں گی۔جلسے کے شرکاء اور پارٹیوں کے کارکنان نمائش چورنگی کی جانب سے پنڈال میں داخل ہوں گے۔جلسہ گاہ میں وضو خانے اور عارضی واش روم بھی بنائے گئے ہیں، جبکہ کھانے پینے کیلئے عارضی کینٹین بھی بنائی گئی ہیں۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے پولیس کا سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا،کراچی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس کے 25 سینئر افسروں، 65 ڈی ایس پیز اور 3 ہزار 748 اہلکار تعینات ہوں گے۔جلسے میں ایس ایس یو کی 30 خواتین کمانڈوز سمیت 93 خواتین پولیس اہلکار بھی تعینات ہوں گی۔

ایس ایس یو کے افسروں سمیت 440 کمانڈوز جلسے کی سکیورٹی کے لئے موجود ہوں گے۔کراچی پولیس کے ترجمان کی جانب سے عوام سے جلسے کے حوالے سے کسی بھی ایمرجنسی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع 15 پر دینے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ٹریفک پولیس پہلے ہی متبادل راستوں کے لئے روٹ پلان جاری کر چکی ہے۔ جلسہ گاہ کے اطراف ٹریفک پولیس کے 325 اہلکار تعینات رہیں گے، یہ اہلکار جلسہ گاہ کے اطراف ٹریفک کی روانی بحال رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: کورونا کے وار جاری۔۔مزید 69 افراد جاں بحق

Recent Posts

انسٹاگرام پر ہونے ہونے والی بحث ہاتھاپائی میں بدل گئی، سرعام سڑک پر لڑکیوں نے لاتوں اور گھونسوں کی بارش کر دی

نوئیڈا (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی ،…

1 min ago

آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان 6 سے 8 ارب ڈالر…

1 min ago

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں…

11 mins ago

سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی…

11 mins ago

خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی،…

16 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

16 mins ago