کترینہ کیف ’ماں‘ بننے والی ہیں؟ چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی باربی ڈول اداکارہ کترینہ کیف کے ’حاملہ‘ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر گردش کرنے لگیں۔کترینہ کیف کی ائیر پورٹ پر ڈھیلا لباس پہنے نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ان تصاویر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اداکارہ کے ماں بننے کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ETimes (@etimes)


ایک صارف نے ان تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کترینہ ماں بننے والی ہیں اور جلد خوشخبری سنائیں گی تاہم ابھی وہ یہ خبر میڈیا اور مداحوں سے چھپا رہی ہیں‘۔
کترینہ کیف کو اتنے ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنے دیکھ کر بھارتی میڈیا بھی ان کے حاملہ ہونے کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہا ہے۔واضح رہے کہ آج کل کترینہ کیف خود کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھنے کی کوشش کررہی ہیں۔