پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر۔۔متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھول دیئے

متحدہ عرب امارات (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھول دیئے، ڈبلیو ایچ او کی تصدیق شدہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو سیاحتی ویزے مل سکیں گے . مکمل کورونا ویکسین کروانے والے پاکستانیوں کو 5 اگست سے متحدہ عرب امارات جانے کی اجازت مل چکی ہے .

متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیاح عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ویکسین لینے پر ہی ویزے لینے کے اہل ہوں گے . تمام ممالک کے سیاحوں کو ویزوں کا اجرا 30 اگست سے کیا جائے گا، ائیر پورٹ پر آنے والوں کا پی سی آر ٹیسٹ بھی لازمی ہو گا . یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی . . بہن نے بہن کا گھر اجاڑ دیا . .

متعلقہ خبریں