وزیراعلیٰ سندھ نے حافظ نعیم کو انتخابی نتائج پر خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی
کراچی (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کو انتخابی نتائج پر خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کہا کہ جماعت اسلامی کے جو الیکشن کمیشن سے مسائل ہیں ان پر حکام سے رابطہ کریں لیکن سندھ حکومت سے جو اختلافات ہیں انکی شکایات کا ازالہ کرنے کو تیار کریں گے۔
انہوں نے جماعت اسلامی کے بلدیاتی نتائج کے حوالے سے جو بھی جائز خدشات ہیں، ان کو دور کرنے کی کوشش کرینگے۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کراچی کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ ترجیحی بنیاد پر مئیر پر فارمولا طے کرنے کیلئے تیار ہیں، جماعت کو کراچی میں توقعات سے زیادہ نشستیں ملی ہیں۔