فن و ثقافت شوبز

پریانکا چوپڑا نے ’جوائے لینڈ‘ لازمی دیکھنے کا مشورہ دے دیا


نیویارک (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا پاکستان کی آسکرز کیلئے نامزد فلم’جوائے لینڈ‘ کی مداح بن گئیں۔پریانکا چوپڑا نے اپنے تمام مداحوں اور فلم شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صائم صادق کی فلم جوائے لینڈ ضرور دیکھیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جوائے لینڈ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جوائے لینڈ کی ٹیم کو ایسی منفرد کہانی پیش کرنے پر خوب سراہا ساتھ ہی لکھا کہ یہ لازمی دیکھنے والی فلم ہے۔

اس فلم کی کہانی ایک رقاص نوجوان اور ایک خواجہ سرا کے گرد گھومتی ہے، یہ دنوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں جبکہ لڑکا پہلے ہی شادی شدہ ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ جوائے لینڈ کو اکیڈمی نے اپنی انٹرنیشنل فیچر فلم کی کٹیگری میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا تھا تاہم یہ فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی جبکہ اس متنازعہ فلم کو پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Joyland (@joylandmovie)


خیال رہے کہ نومبر میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس فلم پر عائد پابندی پر غور کرنے کے لیے ایک کمیٹی بنائی تھی جس نے فلم کو کلیئر قرار دے کرریلیز کرنے کی اجازت دے دی تھی۔
صائم صادق کی لکھی ہوئی اور ان کی ہدایتکار میں بننے والی اس فلم میں خواجہ سرا علینہ خان اور علی جنیجو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں