فن و ثقافت شوبز

نازیبا ویڈیو کیس: دانیہ شاہ نے گرفتاری سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی


کراچی (قدرت روزنامہ) معروف ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی مبینہ نازیبا ویڈیو وائرل کرنے سے متعلق مقدمے میں دانیہ شاہ نے گرفتاری کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔رپورٹ کے مطابق دانیہ شاہ نے سندھ ہائی کورٹ میں اپنی گرفتاری چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ دانیہ اور اس کی والدہ سلمی نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ دانیہ شاہ کی گرفتاری میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کا عمل مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔ تفتیشی افسر عارفہ سعید کیخلاف انکوائری کا حکم دیا جائے۔ملزمہ کی والدہ کا مطالبہ ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے کر اسے رہا کیا جائے۔ دائر کردہ درخواست میں ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر عارفہ سعید کو فریق بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے معروف ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

متعلقہ خبریں