وجہ کیا بنی کہ سجل علی کو سوشل میڈیا صارفین نے ملکہ تا ثرات قرا ر دے دیا؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لکس اسٹائل ایوارڈز کے سلسلے میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزدگیاں سامنے آنے کے بعد سجل علی کی شہرت مزید بڑھنے لگی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق اپنی جا ندا ر اور شا ندا ر ادا کا ری کی بدو لت سجل علی ایک با ر پھرسوشل میڈیا پر چھاگئیں۔ اداکارہ کو ان کے مداحوں کی جانب سے ٹوئٹر پر خوب پیار مل رہا ہے اور وہ ان کی جیت کے لیے بھی پرامید ہیں۔ اور تو اور کچھ صارفین نے انہیں ملکہ تاثرات قرار دے دیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر صارفین ان کی عمدہ اداکاری کے چرچے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے ان کے لیے لکھا کہ آپ سجل علی اور احد رضا میر کے لیے ووٹ کرتے رہیں۔
Keep voting #SajalAly and #AhadRazaMir for #Alif and #YehDilMera respectively in best actor and best actress category #LSA2021 pic.twitter.com/gKqrP9Se66
— Angel Anki🙋🏻♀️🇮🇳 (@angel_ank1) August 28, 2021
ایک اور صارف نے سجل علی کو ملکہ تاثرات قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس ایوارڈ کی مستحق ہیں۔
Queen of expressions! She truly deserves “LSA” #SajalAly pic.twitter.com/a6zOnhikSC
— Samar! (@maha94_maha) August 28, 2021