حنا پرویز بٹ آج اپنی سالگرہ پر کیا کریں گی؟


لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ آج 41 سال کی ہو گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے۔


حنا پرویز بٹ نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ خدا کرے کہ یہ دن بار بار آتا رہے اور اپنے ساتھ خوشی کا خزانہ لاتا رہے۔


مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر فالورز کے ساتھ معمول سے زیادہ بات چیت کریں گی۔


ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے حنا پرویز بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے۔