حنا پرویز بٹ آج اپنی سالگرہ پر کیا کریں گی؟


لاہور (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ آج 41 سال کی ہو گئی ہیں . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حنا پرویز بٹ نے سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے .


حنا پرویز بٹ نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ خدا کرے کہ یہ دن بار بار آتا رہے اور اپنے ساتھ خوشی کا خزانہ لاتا رہے .


مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنے ایک اور پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی سالگرہ کے موقع پر ٹوئٹر فالورز کے ساتھ معمول سے زیادہ بات چیت کریں گی .


ٹوئٹر پر مداحوں کی جانب سے حنا پرویز بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں