کماو شہر کیساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ۔۔شہباز شریف مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ

کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قابل افسوس بات ہے کہ کماو شہر کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے۔کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق این اے249کراچی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیا کمال کاشہر ہے جس نے ہر کسی کو اپنی گود میں سمایا ہوا ہے،یہ قائد کا شہر،معاشی اور سفارتی مرکز بھی رہا ہے،دعاہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی بدل جائے۔شہر کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ،آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے ۔

قبل ازیں شہبازشریف کے ساتھ کسان متحدہ محاذسندھ بلوچستان کے وفدنے ملاقات کی ہے جس میں کسانوں کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق گفتگو کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر۔۔متحدہ عرب امارات نے سیاحتی ویزے کھول دیئے