یشما گِل نے انٹرویو میں عورتوں کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر اللّہ تعالیٰ نے مرد کو یہ رتبہ دیا ہے کہ وہ عورت کا محافظ ہے اور اس کی کفالت کا ذمہ دار ہے تو اس کامطلب ہے کہ عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہےـ‘ انہوں مزید کہا کہ ’عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہے، اس لیے اللّہ تعالیٰ یہ چاہتے ہیں کہ وہ محفوظ ہو اور اس کے کفالت کا کوئی ذمہ دار ہو . ‘اداکارہ نے کہا کہ ’اس لیے عورت پر یہ چیز لازم ہے کہ وہ اپنے مرد کا قرآن میں دیے گئے احکامات کے مطابق جہاد برابر خیال رکھے . ‘ یشما گِل نے مردوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی عورت آپ کا اس طرح خیال رکھے جیسے کہ وہ آپ کے لیے جہاد کر رہی ہے تو آپ کے لیے بھی یہ احکامات ہیں کہ آپ اسے پہلے ایسا ماحول دیں کہ عورت کو آپ سے اتنی محبت ہو اور کہ وہ آپ کے لیے یہ سب کچھ کرےـ‘ . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی اداکارہ یشما گل نے عورت مارچ اور عورتوں کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عورت اللّہ کی محبوب مخلوق ہے اس لیے اللّہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کی ذمہ داری مرد کو دی ہے .
حال ہی میں اداکارہ یشما گِل نے ایک ویب چینل کو خصوصی انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی .
متعلقہ خبریں