شہباز شریف کا دورۂ کراچی، مفتاح اسماعیل لا تعلق


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے کراچی کے دورے کے موقع پر نون لیگی کے مستعفی رہنما و سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل لاتعلق رہے اور کسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے۔
مسلم لیگ نون کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل شہر سے باہر ہیں، اس لیے وہ میاں شہباز شریف کے دورۂ کراچی کے دوران ان کی کسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے چند دن قبل مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
دوسری جانب کراچی کے دورے پر آئے ہوئے میاں شہباز شریف یہاں بے حد مصروف رہے ہیں۔شہباز شریف نے آج تاجروں کے وفد اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کی معزز شخصیات سے ملاقات کی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز شریف آج کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے میں شرکت اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گے۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

2 hours ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

2 hours ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

3 hours ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

3 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

3 hours ago