شہباز شریف کا دورۂ کراچی، مفتاح اسماعیل لا تعلق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے کراچی کے دورے کے موقع پر نون لیگی کے مستعفی رہنما و سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل لاتعلق رہے اور کسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے . مسلم لیگ نون کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل شہر سے باہر ہیں، اس لیے وہ میاں شہباز شریف کے دورۂ کراچی کے دوران ان کی کسی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے ہیں .

واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے چند دن قبل مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری سندھ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا . دوسری جانب کراچی کے دورے پر آئے ہوئے میاں شہباز شریف یہاں بے حد مصروف رہے ہیں . شہباز شریف نے آج تاجروں کے وفد اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 بلدیہ ٹاؤن کی معزز شخصیات سے ملاقات کی . ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ شہباز شریف آج کراچی میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ہونے والے جلسے میں شرکت اور شرکاء سے خطاب بھی کریں گے . . .

متعلقہ خبریں