حکمران بلوچستان کی بدترین بدامنی کا سیاسی حل نکالنے کے بجائے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں: اسلم بلوچ

پورے ملک کی نظریں بلوچستان کے بیش بہا وسائل پر لگی ہیں، قومی وحدتوں کو انتظامی یونٹوں میں بدلنا غیر منطقی ہے: صوبائی صدر نیشنل پارٹی


نیشنل پارٹی ہی موجودہ بدترین صورتحال سے نکالنے کی آخری امید ہے، تنظیم کو گھر گھر پہنچایا جائے: مستونگ اجلاس سے خطاب
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر چیئرمین اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان بدترین بدامنی اور بیروزگاری سے دوچارہے جس کا سیاسی حل نکالنے کے بجائے حکمران انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار وہ مستونگ میں نیشنل پارٹی کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کررہے تھے اس موقع پر ورکنگ کمیٹی کے اراکین آغافاروق شاہ ، نثار بلوچ ثمینہ ظفر ، نذیراحمد بگٹی ، ظفراقبال بلوچ ، رحمت اللہ بلوچ ، ظفر لہڑی ، امداد بلوچ ، نذیر احمد نورزئی، نے بھی خطاب کیا ، اسلم بلوچ نے کہا کہ ملکی سطع پر بدترین معاشی بدحالی سے نمٹنے کے لیئے حکومت کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں زراعت ، گلہ بانی اور صنعتیں تباہ ہوچکی ہیں اب پورے ملک کی نظریں بلوچستان کے بیش بہا وسائل پر لگی ہوئی ہیں دوسری جانب درآمدات اور پٹرولیم مصنوعات پر ظالمانہ ٹیکسز ہی ملکی آمدنی کے ذرائع بن چکے ہیں مہنگائی اور بیروزگاری نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے کوئی موثر منصوبہ بندی کے بجائے حکمران قومی وحدتوں کو درجنوں انتظامی یونٹوں میں تبدیل کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو غیرمنطقی اور غیر ضروری ہے، مقررین نے واضع کیا کہ نیشنل پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو سیاسی جمہوری جدوجہد کے ذریعے بلوچستان کے عوام کو موجودہ بدترین صورتحال سے نکالنے کی آخری امید ثابت ہوسکتی ہے اس لیئے لازمی ہے کہ پارٹی کی تنظیم کو منظم کیا جائے نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے اور پارٹی کو گھر گھر تک پہنچانے کے لیئے تنظیم کاری کی جائے ، اجلاس نے 13ستمبر کے ضلع کونسل اجلاس کو موثر بنانے کے لیئے مختلف تجاویز پر غور کیا اور ہفتہ وار اجلاسوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے امر کا اعادہ کیا۔

WhatsApp
Get Alert