واضح رہے کہ کے پی ٹی کے میرین پلوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ساحل پر پھیلنے والی آلودگی کا ساحل پر پہنچ کرصورتحال کامعائنہ کیا ،میرین پلوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ساحل پر پھنسے جہاز سے رسائو کا امکان مسترد کردیا . انہوں نے کہا کہ جہاز کے اطراف پایا جانے والا مادہ سمندری مٹی ہے جو لہروں کی نمکیات سے مل کر زرد شکل میں ظاہر ہورہی ہے جہاز سے کسی قسم کا رسائو نہیں ہوا جہاز کے اطراف کسی قسم کا تیل نہیں پایا گیا میرین پلوشن کنٹرول ڈیپارٹمںٹ نے مادے کے نمونے اکھٹا کرلئے اور واپس ر وانہ ہوگئی . یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ، پاکستان بدستور ریڈ لسٹ . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) (24نیوز)جہاز کے اطراف آج صبح سے پانی کی سطح پر زردی مائل مادہ دیکھے جانے کی اطلاع پانی کی سطح پر پھیلے ہوئے مادے سے بلبلے اٹھنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں . تفصیلات کے مطابق جہاز کے کپتان کیپٹن عمر نے کہا ہے کہ جہاز سے کسی قسم کا رسائو نہیں ہورہا ، مادہ سمندر سے ساحل کی طرف آیا ، ساحل پر تیل کے رسائو کی اطلاع پر کے پی ٹی کا میرین پلوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ متحرک ہوا .
متعلقہ خبریں