ساحل پر پھنسے جہاز سے رسائو کا امکان مسترد ،سمندر میں زردی مائل مادہ کیسا ہے؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) (24نیوز)جہاز کے اطراف آج صبح سے پانی کی سطح پر زردی مائل مادہ دیکھے جانے کی اطلاع پانی کی سطح پر پھیلے ہوئے مادے سے بلبلے اٹھنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق جہاز کے کپتان کیپٹن عمر نے کہا ہے کہ جہاز سے کسی قسم کا رسائو نہیں ہورہا ، مادہ سمندر سے ساحل کی طرف آیا ، ساحل پر تیل کے رسائو کی اطلاع پر کے پی ٹی کا میرین پلوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ متحرک ہوا۔ واضح رہے کہ کے پی ٹی کے میرین پلوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ساحل پر پھیلنے والی آلودگی کا ساحل پر پہنچ کرصورتحال کامعائنہ کیا ،میرین پلوشن کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے ساحل پر پھنسے جہاز سے رسائو کا امکان مسترد کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کے اطراف پایا جانے والا مادہ سمندری مٹی ہے جو لہروں کی نمکیات سے مل کر زرد شکل میں ظاہر ہورہی ہے جہاز سے کسی قسم کا رسائو نہیں ہوا جہاز کے اطراف کسی قسم کا تیل نہیں پایا گیا میرین پلوشن کنٹرول ڈیپارٹمںٹ نے مادے کے نمونے اکھٹا کرلئے اور واپس ر وانہ ہوگئی ۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں ٹریول لسٹ اپ ڈیٹ، پاکستان بدستور ریڈ لسٹ

Recent Posts

مرتضیٰ سولنگی نے معیشت کی مضبوطی کیلئے تمباکو پر ٹیکسز میں اضافہ ناگزیرقراردیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے…

9 hours ago

پاکستان خواتین کی والی بال ٹیم ٹریننگ ٹور پر اٹلی روانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) پاکستان ویمنز والی بال ٹیم آج اسلام آباد سے اٹلی کے…

9 hours ago

وزیراعظم کا ناروے کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلے کا خیرمقدم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ناروے کے وزیراعظم جونس گیہرسٹور سے ٹیلی فون…

10 hours ago

پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بڑے اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات کی اندرونی…

10 hours ago

آسٹریلوی والی بال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کا مضبوط والی بال سکواڈ گرین شرٹس کے خلاف تین میچوں…

10 hours ago

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟ جانیے

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس…

11 hours ago