جوبائیڈن کا افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کے ایک اور حملے کا خطرہ ہے، دہشتگرد اگلے24 سے 36 گھنٹے میں ایک اور حملہ کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورت حال بدستور خطرناک ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل ہی امریکہ کے صدر جوبائیڈن کو قومی سلامتی کی ٹیم نے کابل میں ایک اور حملے سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔امریکی صدر کو دی جانے والی بریفنگ میں امریکی کمانڈرز نے واضح طور پر بتایا تھا کہ افغانستان میں داعش کے خلاف حملوں کے لیے مؤثر وسائل ان کے پاس موجود ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خبردار کیا تھا کہ آئندہ چند روز افغانستان میں سب سے زیادہ خطرناک ہوں گے۔
کابل کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہ گزشتہ روز کیے جانے والے بم دھماکوں کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ مجرمان کو نہیں چھوڑیں گے اور پیچھا کر کے نشانہ بنائی گے۔ان کا کہنا تھا کہ کابل بم دھماکوں کے مجرمان کو نہیں بھولیں گے۔