لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گی . فیملی ذرائع نے جیو نیوز کو تصدیق کی ہے کہ مریم نواز کے ہمراہ خاندان کے چند افراد اور پارٹی کارکن بھی پاکستان جائیں گے .
ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز پاکستان پہنچ کر سیاست میں بھرپور حصہ لیں گی . واضح رہے کہ رواں ماہ مریم نواز کے جینیوا میں گلے کے دو گلینڈز کا 3 گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا جو کامیاب رہا .