میں آئٹم نمبر نہیں کروں گی، انمول بلوچ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جیو ٹی وی کے سُپر ہٹ ڈراما ’سیانی‘ کی کرن یعنی انمول بلوچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھانے کو تیار ہیں لیکن آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ڈراموں کی کہانی، فلموں میں کام کرنے اور سوشل میڈیا پر تنقید جیسے مختلف موضوعات پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے ڈراموں میں خواتین کے کردار یکسانیت کا شکار ہیں انہیں یا تو مظلوم یا پھر منفی کردار میں دکھایا جاتا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ اگر ڈرامہ رائٹر مختلف کردار لکھیں گے تو آرٹسٹ کے پاس بھی مختلف کرداروں کو انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا‘۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہتی ہیں اور ہیروئن کی طرح برف پوش پہاڑوں میں ساڑھی پہن کر ڈانس بھی کرنا چاہتی ہیں لیکن آئٹم نمبر نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ یہ نہ تو ہماری ثقافت کا حصہ ہے اور نہ ہی ہمارے معاشرے میں اسے پسند کیا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک اداکار کو ویسے ہی کردار نبھانے چائیے ہیں جو عوام دیکھنا پسند کرتی ہے، اس لئے وہ آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔واضح رہے کہ اداکارہ انمول بلوچ کو حالیہ ڈرامہ سیانی کے علاوہ ڈرامہ سیریل ایک لڑکی عام سی، دیوار شب، اور سزائے عشق میں بے حد پسند کیا گیا۔