آئمہ بیگ نے ریکھا کا انداز اپنا لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ورسٹائل گلوکارہ آئمہ بیگ کو لیجنڈری اداکارہ ریکھا جی کا انداز ایسا بھایا کہ فوٹو شوٹ کے لئے اسی انداز کا انتخاب کر لیا۔فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جو انہوں نے ملبوسات کے ایک برانڈ کے لئے ریکارڈ کروایا تھا۔
اس ویڈیو کلپ میں آئمہ بیگ کو سبز رنگ کی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر بنفشی رنگ کے ستاروں کا کام کیا گیا ہے، مور کی تھیم پر ڈیزائن کی گئی اس ساڑھی میں آئمہ بیگ پُرکشش نظر آرہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)


مذکورہ ویڈیو کلپ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’جب ڈیزائنر کی جانب سے ماضی کا ایک کلپ دیکھایا گیا، جس میں ریکھا جی بی بی سی کو انٹرویو دے رہی ہیں اور اس دوران میزبان کی فرمائش پر مہدی حسن کی مشہور زمانہ غزل ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘ گنگنا کر سنا رہی ہیں، اسے دیکھتے ہی مجھے یہ ٹریک اتنا پسند آیا کہ پوری شوٹ کے دوران صرف یہ ہی غزل لوپ پر چلتی رہی اور ڈیزائنر کی ٹیم نے اسے بہت خوبصورت انداز میں عکس بند کیا‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by REKHA JI (@rekhajifanpage)


واضح رہے کہ ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘ استاد مہدی حسن کی گائی ہوئی مشہور زمانہ غزل ہے جو 1967 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم دوراہا میں اداکار وحید مراد پر فلمائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ ماہرہ خان نے بھی ملبوسات کے ایک برانڈ کے لئے شوٹ کے دوران مینا کماری کا انداز اختیار کیا تھا۔