وزیراعلیٰ سندھ کو سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں کی فہرست پیش
کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سندھ کو سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں کی فہرست پیش کردی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دکانوں پر اچانک دورہ کر کے قیمتوں کی فہرست دیکھوں گا اور عوام سے معلومات لوں گا۔
اس موقع پر انہوں نے تمام کمشنرز کو ہدایات دیں کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہروں میں تمام دکانوں پر نرخوں کی لسٹ آویزاں کی جائیں۔