حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کچھ کرنا نہیں چاہتی،اسلام آباد ہائی کورٹ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے رائے کا اظہار کیا ہے کہ حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کچھ کرنا نہیں چاہتی۔ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی سے رہائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار فوزیہ صدیقی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق قائم مقام امریکی سفیر سے ہمارے آفیشلز کی ملاقات ہوئی ہے، عافیہ صدیقی کی رہائی کا معاملہ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا ہے، وہ ہماری شہری ہیں جو مدد حکومت کر سکتی ہے کرے گی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ کافی اور کیک کی میٹنگ ہوئی ؟ مطلب نا سیکرٹری خارجہ نا وزیر خارجہ عدالتی حکم سے متعلق آگاہ ہیں، کوئی آئیڈیا نہیں اس ملاقات میں کیا ہوا ہے ؟، ساتویں آٹھویں سماعت ہے حکومت اس حوالے سے کچھ کرنا نہیں چاہتی۔فوزیہ صدیقی کے وکیل نے کہا کہ بظاہر ایسے لگتا ہے حکومت اس معاملے میں بے بس نظر آتی ہے۔
عدالت نے وزارت خارجہ کو قانونی محاذ پر فوزیہ صدیقی کو سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 مارچ تک ملتوی کردی۔ عدالت نے وزارت خارجہ کے حکام کو آئندہ ہفتے فوزیہ صدیقی کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Recent Posts

اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری…

1 min ago

خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت میں بھاری کمی کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’کیا‘ کے بعد فرانسیسی کار ساز کمپنی ’ پیوگیوٹ‘ نے بھی اپنی…

12 mins ago

سوزوکی کے بعد ایک اور کمپنی نے گاڑی سستی کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں جاری مہنگائی کے باعث گاڑیوں قیمتوں میں حالیہ کچھ عرصہ…

19 mins ago

سوزوکی ’آلٹو ‘ کی تازہ قیمت جانئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں گزشتہ چند روز میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی دیکھنے…

28 mins ago

گاڑیوں کی قیمتوں میں اچانک زبردست کمی، وجہ کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ چند ہفتوں کے دوران نئی گاڑیوں کی قیمتوں میں…

35 mins ago

نسیم شاہ سے متعلق سوال پر اروشی روٹیلا کا دلچسپ جواب

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا نے قومی کرکٹ ٹیم کے…

40 mins ago