وزیر اعظم شہباز شریف کی صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن کا میئرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
شہباز شریف نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں۔واضح رہے کہ جیت کے بعد صادق خان کا کہنا تھا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، ہاوسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے۔صادق خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم رشی سونک کو جنرل الیکشن کا اعلان کرنا چاہئے جبکہ رہنما لیبرپارٹی سرکیئر سٹارمر نے کہاکہ ملک تبدیلی چاہتا ہے، امید ہے وزیراعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں۔

Recent Posts

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

32 mins ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

49 mins ago

کراچی میں ٹک ٹاک کا جنون ایک اور جان لے گیا

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران اچانک پستول کی گولی چل…

1 hour ago

آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کروا کر اگر اچھے کھلاڑیوں کو لایا جائے تو یہ پی ایس ایل کے لیے بہترین ہو گا، عاطف رانا

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عاطف رانا نے کہا ہے…

2 hours ago

جہانگیر ترین کی واپسی ۔۔۔کونسا اہم حکومتی عہدہ مل گیا ؟جانیے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر خان…

2 hours ago

ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنے پراستاد نے6 بچوں کے ہاتھ توڑ دیئے

پشاور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ٹک ٹاک ویڈیو خراب کرنےپرسکول ٹیچرنے6 طلبا پر بہیمانہ…

2 hours ago