وزیر اعظم شہباز شریف کی صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر اعظم شہباز شریف نے صادق خان کو تیسری بار لندن کا میئرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے .
شہباز شریف نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں مسلسل تیسری بار لندن کا میئر بننے پر صادق خان کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک محنتی برطانوی پاکستانی کے قابل فخر فرزند نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کیا .

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری بار لندن کا میئر منتخب ہونا صادق خان کی قابلیت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے . وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں صادق خان کی مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتا ہوں . واضح رہے کہ جیت کے بعد صادق خان کا کہنا تھا کہ نفرت کے مقابلے میں امید جیت گئی، ہاوسنگ کرائسز، مہنگائی اور جرائم کا خاتمہ کریں گے . صادق خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم رشی سونک کو جنرل الیکشن کا اعلان کرنا چاہئے جبکہ رہنما لیبرپارٹی سرکیئر سٹارمر نے کہاکہ ملک تبدیلی چاہتا ہے، امید ہے وزیراعظم رشی سونک عوام کا فیصلہ سن رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں