کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا مہنگا ترین لاکٹ خرید لیا


نیویارک (قدرت روزنامہ) امریکی ماڈل اور سوشل میڈیا اسٹار کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کا پہنا ہوا خوبصورت اور مہنگا ترین لاکٹ خرید لیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کم کارڈیشین نےنیلم اور ہیرے سے جڑا ہوا لیڈی ڈیانا کا ’عطا اللہ لاکٹ‘ خرید لیا جو کہ ڈیانا کو کئی مرتبہ خصوصی تقریبات میں پہنے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
یہ لاکٹ قیمتی اشیاء فروخت کرنے والی کمپنی سوتھبی کی جانب سے نیلام کیا گیا ہے جس کو کم کارڈیشین کے ترجمان نے ماڈل کے کہنے پر خریدا ہے۔
14 2 2 177x300
سوتھبی کے مطابق کم کارڈیشین نے لیڈی ڈیانا کے اس قیمتی لاکٹ کو 163,800 پاؤنڈ ز یعنی 202,300 امریکی ڈالرز میں خریدا ہے۔
سوتھبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا کے زیر ملکیت یا پہننے والے زیورات بہت کم مارکیٹ میں آتے ہیں، خاص طور پر عطااللہ کراس جیسا لاکٹ جو بہت رنگین، خوبصورت اور خاص ہے۔
14 3 1 194x300
یاد رہے کہ اس سے قبل کم کارڈیشین نے میٹ گالا میں ہیروں سے جڑا ہوا لباس پہنا تھا جو ہالی ووڈ کی سب سے پہلی سپر اسٹار مارلن منرو نے 1962 میں اس وقت کے صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر پہنا تھا۔