پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی، نجم سیٹھی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)، کی افتتاحی تقریب ملتان میں ہوگی . لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا .


نجم سیٹھی نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کرکے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کیلئے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے، بنگلا دیش، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور دبئی میں لیگ ہو رہی ہیں . انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز دو مرحلوں میں ہوں گے، پی ایس ایل میچز ملتان، کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہوں گے، ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے، ویمن میچز میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوں گی .
نجم سیٹھی نے کہا کہ مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں بتایا کہ کوئٹہ میں نمائشی میچ کروانا چاہتے ہیں، کوئٹہ میں میچز کیلئے وہاں کی انتظامیہ سے بھی بات ہوئی ہے .
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ یہ روایت ہونی چاہیےکہ حکومت کے تبدیل ہونے پر الگ ہونا چاہیے، پیٹرن کو اختیار ہونا چاہیےکہ وہ اپنا بندہ لائیں، میں نے روایت قائم کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے پچھلے دور میں کھلاڑیوں کیلئے دو لیگز کھیلنے کا قانون بنایا تھا . نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی بھی میں نے لیگز کی پالیسی سے متعلق پوچھا ہے، مجھے بتایا گیا ہے کہ کبھی عمل ہوتا ہے کبھی نہیں ہوتا، پالیسی بنا رہے ہیں کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں ہیں وہ لیگ سے 15 روز قبل فری ہوں تاکہ انجریز نہ ہوں .

. .

متعلقہ خبریں