فیروز خان کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے تنازعات میں گھرے ہوئے اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ سمیت ساتھی فنکاروں کو قانونی نوٹس بھیجا تو ساتھی فنکاروں نے بھی جوابی نوٹس بھیج دیا، تاہم اب فیروز خان نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر دو مختلف ٹوئٹ کرتے ہوئے فیروز خان نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے ایک طنزیہ ٹوئٹ شیئر کیا۔


جبکہ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں بھارتی صوفی شاعر احمد رضا خان بریلوی کا شعر لکھا ’کیا دبے جس پر حمایت کا ہو پنجہ تیرا ، شیر کو خطرے میں لاتا نہیں کتا تیرا‘.


دوسری جانب فیروز خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے تمہیں حاصل کرلیا‘، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ انہیں کسٹڈی کیس میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Feroze Khan 🇵🇰 (@ferozekhan)


یاد رہے کہ ستمبر میں فیروز خان اور علیزے فاطمہ رضا کی طلاق ہوگئی تھی، جس کے بعد علیزے نے فیروز پر گھریلو تشدد کے الزامات عائد کئے تھے، بعدازاں فیروز خان نے بچوں کی تحویل کے لئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔