کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں، وزیر خارجہ


ڈیووس (قدرت روزنامہ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جاتا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مغرب کے لیے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں۔
یہ بات انہوں نے ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین روس معاملے پر پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے، پاکستان اس تنازعے کے حل کا خواہاں ہے کیوں کہ روس یوکرین جنگ کے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، روس اور یوکرین جنگ سے انسانی بحران نے جنم لیا۔
انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ سے ہزاروں لوگ عارضی طور پر بے گھرہوئے ، اس جنگ سے خطے میں امن کو نقصان پہنچا، پاکستان خود خطے میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار واضح ہے اور پاکستان کا موقف ہے جنگوں سے غربت، افلاس اور بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں ملا۔
بلاول نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پاکستان کی خواہش ہے یوکرین اور روس مذاکرات سے معاملہ حل کریں اور ممالک کے درمیان ہر متنازع معاملہ یو این قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ 2022ء میں افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے گئے، کشمیری بھی دنیا کی طرف دیکھ رہے ہیں ، یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جاتا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مغرب کے لیے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر چیلنجز کا سامنا ہے اور کوئی بھی ملک چیلنجز سے تنہا نہیں نمٹ سکتا، مسائل کے حل کے لیے دنیا کو باہمی تعاون درکار ہوتا ہے، تیسری دنیا کی معیشتیں دباؤ کا شکار ہیں، جس وقت عالمی ادارے بنائے گئے اس وقت دنیا مختلف تھی، گلوبل وارمنگ سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا، نیو ورلڈ آرڈر کے باعث ترقی پذیر ممالک مشکلات کا شکار ہیں ایشیا بالخصوص ترقی پذیر ممالک کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

Recent Posts

کرغزستان سے طلباء کو لے کر پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی

بشکیک(قدرت روزنامہ)کرغزستان سے پرواز تقریباً 140 پاکستانی طلبا کو لے کر لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی،…

17 mins ago

شیر افضل مروت نے اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے اسحاق…

38 mins ago

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

6 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

6 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

7 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

7 hours ago