کوئٹہ ، بارکھان اور گردونواح میں 4.5 شدت زلزلے کے جھٹکے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کوئٹہ کے علاقے بارکھان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر زیرے زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کامرکز بارکھان کے جنوب مشرق میں 49 کلو میٹر دور تھا۔ واضح رہے کہ صوبے میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکوں سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔