اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن اور بلاگر سحر کی بات کس سے پکّی ہوئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) )لالی وڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن اور بلاگر سحر کی بات پکّی ہوگئی۔ تفصیلا ت کے مطابق جنت مرزا کی بہن سحر نے انسٹاگرام پر اپنی بات پکّی ہونے کی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے منگیتر عُمر شہزاد اُنہیں منگنی کی انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔سحر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے منگیتر سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ میرے لیے بہترین تحفہ ہیں، میری زندگی میں آپ کا ہونا ایک نعمت ہے، ہر روز، میں اللّہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ آپ میری زندگی میں ہیں اور آپ میرے ساتھ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:تڑپ تڑپ کے اس دل سے آہ نکلتی رہی ۔۔سلمان خان کے فلمی سو نگ پر حریم شاہ کا ہو شربا ڈانس ۔۔ویڈیو وائرل اُنہوں نے لکھا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میں آپ کو اپنا کہہ سکوں اور آپ کو اپنا کہوں، میں دعا کرتی ہوں کہ میں ہمیشہ تمہیں وہ چیز دوں جو زندگی میں تمہیں درکار ہو اور یہ کہ تم ہمیشہ میرا ہاتھ تھامنے کے لیے موجود رہو اور یہ کہ تم اس سفر پر میرے ساتھ چلتے رہو جسے ہم زندگی کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ جنت مرزا کی بڑی بہن سحر بلاگر ہیں اور اُن کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے جبکہ عُمر شہزاد موسیقار ہیں۔