بغیر سکیورٹی عوام میں جائیں، آپ کو عوامی جذبات کا پتا لگ جائے گا، احسن اقبال کا عمران خان کو چیلنج


نارووال(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن ) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہاہے کہ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی، وزیرا عظم عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں ،بغیر سکیورٹی عوام کے درمیان جائیں آپ کو عوامی جذبات کا پتا لگ جائے گا۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق لیگی رہنما احسن اقبا ل کاکہنا تھا کہ عوام خوشحال نہیں ہیں اور ان کے وزیر خوشحال ہورہے ہیں،مسلم لیگ (ن) حکومت کے خلاف جلد وائٹ پیپرجاری کررہی ہے، روپے کی قدر گرنے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔لیگی رہنما نے کہا کہ کس شعبہ میں آپ نے ترقی کی ؟ ہر روز عوام کو دھوکا دیتے ہو،آپ نے معیشت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے انتظامی ڈھانچے کا بھی ستیاناس کردیا ہے،عمران نیاز ی نے وسیم اکرم پلس دے کر پنجاب کا بھی بیڑا غرق کردیا ہے، ہرطرح کا مافیا عمران خان کی چھتری تلے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ آ ج بھی بڑے ترقیاتی منصوبے ن لیگ کے ہیں جن کے فیتے یہ کاٹتے ہیں اور دوسروں کے منصوبے پر اپنی چھاپ لگا کر اپنے نمبر بنارہے ہیں۔