اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگریزی کی ایک مشہور کہاوت کہ ’روزانہ ایک سیب، آپ کو ڈاکٹر سے دور رکھ سکتا ہے‘ تقریباً تمام افراد نےاپنے بچپن میں ہزاروں مرتبہ سنی ہوگی، اس جملے سے سیب کی اہمیت و افادیت کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ روزانہ ایک سیب کا استعمال انسانی صحت کے لیے کتنا مفید ہے . ماہرین غذائیت کے مطابق سیب میں فائبر کثیر مقدارمیں پایا جاتا ہے،
اس کے علاوہ اس میں شامل کئی اہم وٹامنز، منرلز اور دیگر غذائی اجزاء انسان کو ہر طرح کی بیماری سے دور رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں .ماہرین صحت کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ سیب کے چھلکے میں اس کے گودے کی نسبت 9 گنا زیادہ غذائیت ہوتی ہے اور سیب کا 75 فیصد فائبر اس کے چھلکے میں ہوتا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ سیب کے چھلکے کے فوائدسیب کے گودے سے کہیں زیادہ ہیں جو شاید بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے. جو افراد سیب کو چھلکا اُتار کر کھاتے ہیں وہ یقیناً ان فوائد کو جاننے کے بعد سیب کو چھلکے کے بغیر کھانا چھوڑ دیں گے.امریکی محکمہ زراعت (USDA) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سیب کے چھلکوں میں فائبر کثیر مقدارمیں پایا جاتا ہے. فائبرکی خصوصیت ہے کہ یہ بہت دیر انسان کو بھوک نہیں لگنے دیتا اور پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے. سیب کے چھلکے میں موجود فائبر جگر کے کینسر کی روک تھام میں حیرت انگیز طور پر مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے. فائبر تیزی سے کھانا ہضم کرنے کے لیے اور ذیابیطس کے لیے بھی بے حد فائدہ مند ہے.روزانہ چھلکے کے ساتھ ایک سیب کا استعمال پھیپھڑوں کی تمام بیماریوں سے دور رکھتا ہے، سیب کے چھلکے میں شامل ’quercetin ‘ نامی کمپاؤنڈ پھیپھڑوں میں ہونے والی ہر طرح کی بیماریوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے.سیب کے چھلکوں کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ یہ وزن میں کمی کا باعث بھی بنتاہے. ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو افراد اپنےبڑھے ہوئے وزن کو دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں وہ روزانہ ایک سیب کا استعمال کریں اور چھلکوں سمیت سیب کا جوس پینے سے بھی وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی آسکتی ہے. سیب کا جوس پینے سے پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے جسسے ہر تھوڑی تھوڑی دیرکے بعد بھوک نہیں لگتی
اور یہی وزن کم کرتا ہے.چھلکوں کے ساتھ سیب کا استعمال دل کی معتدد بیماریوں سےبچاتا ہے. امریکی ماہرین صحت کے مطابق سیب کا چھلکا بلڈ پریشر کو بڑھنے نہیں دیتااور کولیسٹرول کے لیے بے حد مفید ہے. اس کے علاوہ یہ جسم میں رگوں کی لچک کو درست کرتا ہے
جس سے خون کی گردش میں بہتری آتی ہے.(USDA) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سیب کو چھلکا وٹامن اے، سی اور کے سے بھرپور ہے. اس کے علاوہ اس میں کئی اہم منرلز بھی پائے جاتے ہیں جن میں پوٹاشیم، فاسفورس، اور کیلشیم شامل ہے.ان وٹامنز اور منرلز کا کام انسانی جسم میں دل، دماغ، اعصاب، جلد اور ہڈیوں کی ہر طرح کی بیماریوں کو دور کرنا ہے .
..