پنجاب

جو رہی سو بے خبری رہی: فیاض الحسن چوہان نے قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ قرار دیدیا


لاہور(قدرت روزنامہ) جو رہی سو بے خبری رہی کے مصداق حکومت پنجاب کے واحد ترجمان اور صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے پی پی کے بزرگ رہنما سید قائم علی شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ قرار دے دیا۔ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے پی پی کی قیادت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ دن میں تارے دیکھنے والے قائم علی شاہ عشروس سے سندھ کی وزارت اعلیٰ پر براجمان ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین پی پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کچی عمر میں آصف زرداری سے منفی سیاست کے گن سیکھ چکے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی تعریف کرتے ہوئے حکومت نجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عثمان بوزدار نے اپنی پرفارمنس سے تمام وزرائے اعلیٰ کو مات دے دی ہے۔انہوں نے چیئرمین پی پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول وزیراعلیٰ پنجاب کو کٹھ پتلی کہنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔انہوں ںے کہا کہ قائم علی شاہ کے سندھ اور آج عثمان بزدار کے پنجاب میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب صحت انصاف کارڈ اور یونیورسٹیاں بنا کر عوام کا بوجھ بانٹ رہا ہے جب کہ سندھ نے صاف پانی اور صحت کی سہولتیں بھی عوام سے چھین لی ہیں۔ہم نیوز کے مطابق صوبائی وزیر پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف زرداری کی کٹھ پتلی سندھ کابینہ اور رشتہ دار وزیر ہر محاذ پر فیل ہیں جب کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آئے روز پرفارمنس کے نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سندھ میں سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ ہیں اور وہ گزشتہ کافی عرصے سے یہ ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں