نرگس فخری دبئی سے برفباری دیکھنے کہاں گئیں؟
سوئٹزرلینڈ(قدرت روزنامہ)امریکی نژاد بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری کا دبئی میں ہوتے ہوئے برفباری دیکھنے کا موڈ ہوا تو انہوں نے سوئٹزرلینڈ جانے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ نرگس فخری سوئٹزرلینڈ پہنچ چکی ہیں جہاں سے انہوں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔
نرگس فخری نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں برفباری دیکھنا چاہتی تھی تو میں سوئٹزرلینڈ آگئی۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نرگس فخری کی تصاویر کو ان کے مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔
View this post on Instagram
بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اداکارہ ایک ایونٹ کے سلسلے میں دبئی میں موجود تھیں۔