علیزے شاہ کی ویڈیو وائر ل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی . سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ انگریزی گانا گا رہی ہیں .

علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا جا رہا ہے . صارفین کی جانب سے اداکارہ کے گانے کا مذاق بنایا جا رہا ہے . یاد رہے گزشتہ دنوں قبل اداکارہ علیزے شاہ نے بتایا تھا کہ اُن میں گلوکاری کا شوق اُن کے بھائی کے سبب پیدا ہوا ہے . انٹرویو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بتا رہی ہے کہ اُنہیں گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر ہوا . انہوں نےبتایا تھا کہ اُن کے بھائی جب ہیڈ فون لگا ر اُونچی آواز میں گانے سنتے تھے تو سات میں وہ بھی گانا گایا کرتی تھیں . ایسے ہی اُن کا شوق بڑھتا گیا اور اُنہوں نے گلوکاری میں قسمت آزمانے کا سوچا . دوسری جانب اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بھائی کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کا بھائی بہت شرمیلا ہے اس لیے وہ کبھی گلوکاری میں نہیں آئےگا . اداکارنےمزید بتایا تھا کہ ان کے بھائی کو شوبز میں آنے کا شوق بھی نہیں ہےْ . .

متعلقہ خبریں