صرف زبان ہے جسے جرم بنا دیا گیا: حلیم عادل شیخ


کراچی (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس صرف زبان ہوتی ہے، جسے جرم بنا دیا گیا ہے . کراچی میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے یہ بات کہی ہے .


ان کا کہنا ہے کہ میری بچی کی شادی تھی جس میں میرے گھر پولیس گھس آئی . حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ایک ٹیم کورٹ اور ایک ٹیم پولیس کے ذریعے ہمیں مصروف رکھتی ہے .
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں ہوئے بلدیاتی الیکشن کو ہم نہیں مانتے، سعید غنی کے بھائی کے فارم 11، 12، 13 میں فرق ہے، اس پر انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں . پی ٹی آئی رہنما، سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے یہ بھی کہا کہ ہماری 85 سے 100 کے درمیان سیٹیں چھینی گئی ہیں، جس پر الیکشن کمشنر کو استعفیٰ دے دینا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں