صدرِ مملکت کا آن لائن بینک فراڈ اور جعل سازی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آن لائن بینک فراڈ اور جعل سازی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لے لیا۔صدرِ مملکت نے آن لائن بینک فراڈ سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کو ریلیف دینے کے باوجود فراڈ کے واقعات بڑھنا پریشان کُن ہیں۔
عارف علوی نے بینکنگ محتسب کو تشویشناک رجحان کا سخت نوٹس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیک اینڈ بیلنس، فول پروف سیکیورٹی سسٹم لاگو کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ تمام بینکوں کو مشترکہ طور پر تمام ذرائع ابلاغ، روایتی، ڈیجیٹل آگاہی مہم کرنی چاہیے۔صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ بینک صارفین کو آن لائن بینکنگ پلیٹ فارمز کے محفوظ استعمال سے آگاہی فراہم کی جائے۔
عارف علوی نے کہا کہ آن لائن بینکنگ سے متعلق اسٹیٹ بینک کی ہدایات، متعلقہ ایس او پیز کی تعمیل یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں صدر کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ناول و ڈرامہ نگار مرزا اطہر بیگ سے رابطہ بھی کیا۔
بینک نے مقررہ وقت میں ریلیف نہ ملنے پر بینکنگ محتسب کو باضابطہ شکایت درج کرانےکا کہا۔مرزا اطہر بیگ نے آن لائن بینک فراڈ کی شکایت درج کرائی تھی۔