سشمیتا سین نے 2 کروڑ کی نئی لگژری گاڑی خرید لی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ حسینہ سشمیتا سین نے نئی مرسڈیز گاڑی خرید لی، انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گاڑی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔سشمیتا سین کی نئی لگژری گاڑی سیاہ رنگ کی مرسڈیز اے ایم جی کوپے ہے۔
انہوں نے گاڑی میں بیٹھ کر اس کے اندرونی حصے کا جائزہ لیا، گاڑی کی بھارت میں قیمت ایک کروڑ 92 لاکھ روپے ہے۔
انسٹا پوسٹ میں سشمیتا نے کیپشن دیا کہ جو عورت ڈرائیونگ کرنا پسند کرتی ہے اس نے خود کو یہ خوبصورت تحفہ دیا ہے۔مرسڈیز ٹیم گاڑی کے ساتھ ساتھ اداکارہ کیلئے ایک تحفہ بھی لائی تھی۔
View this post on Instagram