افتخار کی شاندار سنچری، سوشل میڈیا پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کی تو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔افتخار احمد نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف فارچیون باریشال لیگ کی نمائندگی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر

اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تو وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔شاداب خان نے افتخار احمد کی پروفائل پکچر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افتی بھائی آپ کا بھائی شاداب بول رہا ہوں، آپ کی سنچری کمال کی تھی، یہ افتی مانیا کے ٹکٹ کہاں سے ملیں گے؟، کب ریلیز ہوگی؟۔افتخار احمد بھی شاداب کے اس طنزو مزاح پر خاموش نہ رہے، نہلے پر دہلا دیتے ہوئے لکھا کہ افتی مینیا کا ٹکٹ سب کو نہیں ملتا لیکن آپ بڑے بھائی ہو، آپ کے لئے وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے، شاداب بھائی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس23برس کے شاداب خان 32برس کے افتخار احمد کی جانب سے بھائی کہے جانے پر ناراض ہوگئے تھے اور سوال کیا تھا کہ کیا میں بھائی ہوں؟۔جس پر افتخار احمد نے وضاحت دی تھی احتراما ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کی تو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔افتخار احمد نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف فارچیون باریشال لیگ کی نمائندگی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تو وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

Recent Posts

پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ مال بردار گاڑیوں کیلئے کھولنے کے احکامات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ایران ٹریڈ گیٹ کو مال بردار گاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھولنے کے…

5 mins ago

گوادر میں تاریخ کی بدترین ٹرالرنگ کا خاتمہ کیا جائے، بی این پی گوادر

گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر کے غریب ماہیگیروں پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،حکومت…

9 mins ago

بلوچستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے، سیاست دان عوام سے جھوٹ بولنا بند کریں، ظہور بلیدی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی میر ظہور احمد بلیدی…

34 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم نہ کی تو بلوچستان حکومت کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا، پی ایف یو جے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی ختم کریںورنہ نتائج کا سامنا کرنا…

40 mins ago

کوئٹہ میں گیس اور بجلی کی روزانہ بندش قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی کی روزانہ…

48 mins ago

بحر بلوچ میں سندھ کے ٹرالرز کی یلغار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن

گوادر(قدرت روزنامہ)انجمن اتحاد ماہیگیران سربندن کے ترجمان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے…

54 mins ago