افتخار کی شاندار سنچری، سوشل میڈیا پر شاداب کا دلچسپ تبصرہ


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کی تو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا . افتخار احمد نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف فارچیون باریشال لیگ کی نمائندگی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر

اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تو وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکے .

شاداب خان نے افتخار احمد کی پروفائل پکچر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ افتی بھائی آپ کا بھائی شاداب بول رہا ہوں، آپ کی سنچری کمال کی تھی، یہ افتی مانیا کے ٹکٹ کہاں سے ملیں گے؟، کب ریلیز ہوگی؟ . افتخار احمد بھی شاداب کے اس طنزو مزاح پر خاموش نہ رہے، نہلے پر دہلا دیتے ہوئے لکھا کہ افتی مینیا کا ٹکٹ سب کو نہیں ملتا لیکن آپ بڑے بھائی ہو، آپ کے لئے وی آئی پی ٹکٹ بنتا ہے، شاداب بھائی . یاد رہے کہ گزشتہ برس23برس کے شاداب خان 32برس کے افتخار احمد کی جانب سے بھائی کہے جانے پر ناراض ہوگئے تھے اور سوال کیا تھا کہ کیا میں بھائی ہوں؟ . جس پر افتخار احمد نے وضاحت دی تھی احتراما ہیں . پاکستانی کرکٹ ٹیم بیٹر افتخار احمد نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں دھواں دھار سنچری کی تو آل راؤنڈر شاداب خان نے انہیں چھیڑنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا . افتخار احمد نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف فارچیون باریشال لیگ کی نمائندگی کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر تبدیل کی تو وائٹ بال فارمیٹ کے نائب کپتان کمنٹ کرنے سے خود کو نہ روک سکے .

. .

متعلقہ خبریں