فیصل قریشی نے شوبز ایوارڈ شوز کو سیاست زدہ قرار دے دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے شوبز ایوارڈ شوز کو سیاست زدہ قرار دیا ہے . ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے انکشاف کیا کہ لوگوں کو اپنی پرفارمنس کی وجہ سے ایوارڈ نہیں ملتے بلکہ اس میں لابی اور فیورٹ ازم کا چکر چلتا ہے .


انہوں نے بتایا کہ کسی کو بھی شوبز ایوارڈ ملنے میں شو آرگنائزر، چینلز اور اسپانسر برانڈز سب اپنا کردار ادا کرتے ہیں . فیصل قریشی نے مزید کہا کہ ایوارڈ شو کے اندر اپنے پسندیدہ فنکاروں کو جمع کرکے ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے .
اداکار کا کہنا تھا کہ ایک زمانے میں وہ بھی فیورٹ رہے ہیں لیکن اب وہ اس کی پروا نہیں کرتے .

. .

متعلقہ خبریں