الیکشن کمیشن نے متنازع فیصلہ کیا تو انکی ساکھ بالکل ختم ہوجائے گی، فرخ حبیب


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے متنازع فیصلہ کیا تو انکی ساکھ بالکل ختم ہوجائے گی . فرخ حبیب نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے مطابق نگراں سیٹ اپ غیرجانبدار ہونا چاہیے، پی ڈی ایم نے جو نام دیے وہ انکے گھر کے افراد ہیں .


انہوں نے کہا کہ رجیم چینج آپریشن میں محسن نقوی نے زرداری کے ساتھ کردار ادا کیا، چوہدری شجاعت حسین کا خط بھی محسن نقوی لائے تھے اور احد چیمہ پر کیسز ہیں .
الیکشن کمیشن متنازع نگراں سیٹ اپ لایا تو کردار پر ٹھپہ لگ جائے گا
فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو نام دیے وہ غیرجانبدار ہیں، سابق چیف سیکرٹری ندیم اکرم شہبازشریف کے ساتھ کام کرچکے ہیں . ایک کابینہ سیکرٹری گزشتہ 9ماہ سے انکے ساتھ کام کررہے ہیں . رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے متنازع فیصلہ کیا تو انکی ساکھ بالکل ختم ہو جائے گی، الیکشن کمیشن متنازع نگراں سیٹ اپ لایا تو کردار پر ٹھپہ لگ جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں