پیپلز پارٹی کے ورکر ہر وقت حالت جنگ میں ہیں، قادر پٹیل


کراچی (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ورکر ہر وقت حالت جنگ میں ہیں . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جیتنے پر پی پی اور بی بی کے جیالوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہم نے اس کامیابی کے لئے خون کے نزرانے پیش کیے ہیں .


انہوں نے کہا کہ جب میں پی پی کا کراچی کا صدر تھا اس وقت ہم کراچی میں ہر روز اپنے جیالوں کی لاشیں اٹھاتے تهے اور ہم لاشیں اٹھا کر بھی جئے بھٹو کے نعرے لگاتے دشمن کا دل دہل جاتا تھا . ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ جنگ ہے تو جنگ ہی سہی، میں نے اپنا قریبی ساتھی ایدی امین کھویا ہے .
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن مزاق تھا . قادر پٹیل نے کہا کہ لاہور کا رہنے والا یہاں کراچی سے ہزاروں ووٹ لیکر کامیاب ہوئے اور یہ کہتے ہیں کہ گیلپ سروے کرکے الیکشن جیتے جبکہ یہ گیلپ سروے والا ضمنی الیکشن میں ہمارے مندوخیل سے ہار کر بھاگ گیا ہے . انہوں نے کہا کہ ہماری ماں بینطیر بھٹو نے شہادت حاصل کی، ہمارے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید ہوگئے جبکہ شہید بابا ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے دن کے بعد سے ہم سو بھی نہیں سکے ہیں .
ان کا کہنا تھا کہ پی پی کا ورکر ہر وقت حالت جنگ میں ہے اور یہ جنگ ہماری جاری ہے
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب عوام کی حکومت ہوگی آمرانہ دور کا خاتمہ ہوگا . وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے مزید کہا کہ جب تک بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم نہیں بن جاتا، ہم جنگ اب وفاق میں لڑینگے اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں